سندھ حکومت اور وفاقی حکومت پاکستان میں ٹھن گئی۔دونوں پارٹیوں کے سندھ میں اکثریت کے
پاکستان میں اس وقت بڑی عجیب سی صورتحال درپیش آچکی ہے کہ سندھ اور وفاق ایک دوسرے کے آمنے اسکا چکے ہیں کیونکہ آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر ہوچکی ہے اور اس وجہ سے اب وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ سندھ میں وہ اپنی حکومت بنا لی جس کی وجہ سے فواد چوہدری فیڈرل منسٹر کو خاص طور پر یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ جا کر سندھ میں اپنی حکومت بنانے کی کوششیں تیز کرے دوسری طرف سے سندھ حکومت کی طرف سے یہ بیانات آرہے ہیں ہمیں جان بوجھ کر سیاسی مخالفت کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس وجہ سے ہماری حکومت گرانے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں وفاقی حکومت کو سندھ میں اپنی حکومت بنانے کے لئے کم از کم 25 ایم پی ایز کی ضرورت ہے اور اگر ان کے اپنے ارکان کے ساتھ 25ارکان دوسرے مل مل جائیں گے تو پھر وہ سندھ میں عدم عتماد کامیاب کر سکتے ہیں یہ بات بہت زیادہ اہم ہے کہ اس بار عدم اعتماد سیکریٹ بیلٹنگ کی صورت میں نہیں ہونا بلکہ شو آف ہینڈ اور اوپن ہونا ہے دیکھیں ڈرامے کا ڈراپ سین کیا ہوتا ہے۔پاناما کیس میں میاں نواز شریف کی سزا کے بعد پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی اور وفاق میں اپنی حکومت بنانے کے بعد اب پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی نون لیگ کی طرح دشواریوں کا سامنا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کا یہ دعوی ہے کہ وہ ایک نیا پاکستان بنانے جارہے ہیں جو کہ کرپشن کے خلاف ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور دونوں پارٹیوں کے کی اہم رہنما اس وقت نیب کے شکنجے میں آتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment